مظفر نگر: اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھتولی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات مکمل ہونے پر مظفرنگر نوین منڈی کے اسٹرانگ روم میں کڑی نگرانی میں ای وی ایم مشینیں رکھی گئیں ہیں وہیں کوئی ہیرا پھیری نہ ہو اس کے لیے راشٹریہ لوک دل، ایس پی و آزاد سماج پارٹی کے کارکنان دن رات نگرانی کر رہے ہیں۔ اتحاد کے امیدوار کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوسکتی ہے۔
khatauli By-Election 2022 مظفرنگر اسٹرانگ روم کے باہر ایس پی، اے ایس پی اور راشٹریہ لوک دل کے کارکنان مستعد - اترپردیش اردو نیوز
سماجوادی، راشٹریہ لوک دل اور آزاد سماج پارٹی کے کارکنان کھتولی اسمبلی حلقہ کی ای وی ایم کی دن رات نگرانی کررہے ہیں۔ khatauli By Election 2022
کھٹولی ضمنی انتخاب میں جہاں پولنگ کا فیصد پہلے سے بہت کم رہا ہے۔تو وہیں سماجوادی، راشٹریہ لوک دل اور آزاد سماج پارٹی اتحاد کے امیدوار مدن بھیا اور ایس پی کے کارکنان اسٹرانگ روم کے باہر ای وی ایم کی نگرانی کررہے ہیں مدن بھیا کے حامی و اتحاد کے کارکنان شفٹ کے مطابق اسٹرانگ روم کے باہر ڈیوٹی کررہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ ضلع انتظامیہ ای وی ایم مشین میں تبدیلی کرکے ووٹوں کی گنتی کو متاثر کرسکتی ہے۔ khatauli By Election 2022
یہ بھی پڑھیں : Khatauli By Polls 2022 مظفرنگر کے کھتولی اسمبلی حلقہ میں 56.46 فیصد ووٹنگ