مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے رہنے والے تاجر عاصم حسین کو دہلی سے مرادآباد آتے وقت پدماوتی ایکسپریس ٹرین میں کچھ لوگوں نے پٹائی کردی، ایکسپریس ٹرین میں ہجومی تشدد کے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اترپردیش میں سنسنی پھیل گئی۔ ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے اس معاملے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے کہا کہ مرادآباد میں رہنے والے مسلم تاجر کے ساتھ ماب لنچنگ کا جو معاملہ سامنے آیا ہے وہ پورے کے لیے چونکا دینے والا معاملہ ہے۔ ملک کے نیوز چینل اور سیاسی رہنما جس طرح سے کسی واقعے پر ہنگامہ کرتے ہیں آج وہ اس کی مذمت کرنے کے بجائے خاموش ہیں۔
MP Shafiqur Rahman Reaction ہمارے مذہب میں کسی کو مداخلت کرنے کا حق نہیں : ایم پی شفیق الرحمان برق
ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے کہا کہ مرادآباد میں رہنے والے مسلم تاجر کے ساتھ ماب لنچنگ کا جو معاملہ سامنے آیا ہے وہ پورے کے لئے چونکا دینے والا معاملہ ہے۔ ملک کے نیوز چینل اور سیاسی رہنما جس طرح سے کسی واقعے پر ہنگامہ کرتے ہیں آج وہ اس کی مذمت کرنے کے بجائے خاموش ہیں۔ MP Shafiqur Rahman Reaction
انہوں نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کا ہے۔ یہ ملک غریبوں اور امیروں کا بھی ہے، مسلمانوں کو جے سری رام کے نعرے لگانے کے لیے مجبور کیوں کیا جارہا ہے۔ کسی مخصوص مذہب کے لوگوں کو اس طرح سے پریشان نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی زندگی دین اسلام کے مطابق گزاریں گے۔ہم اسلام کے ماننے والے ہیں، تو ہماری زندگی میں مداخلت کیوں کی جاتی ہے، ہمیں جے سری رام کا نعرہ لگانے کے لیے کیوں جا رہا ہے، اس کا سوال کون دے گا۔انہیں ہماری زندگیوں میں مداخلت کرنے کا کیا حق ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ہم مسلمان ہیں، مسلمان تھے، مسلمان ہی رہیں گے، آپ ہم پر کتنا بھی ظلم کریں، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ لیکن ہم جے شری رام نہیں کہیں گے، ہم اسلام کے اصولوں پر رہنے والے مسلمان ہیں، کسی بھی قیمت پر ہم جے شری رام نہیں کہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Hajj VIP Quota مفتی قاسم اکرمی نے حج وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا