اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی کے سابق رکن پارلیمان رام کِشون کا ویڈیو وائرل

ریاست اترپردیش کے ضلع چندولی کے مغل سرائے میں واقع سماج وادی پارٹی کے دفتر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں چندولی سے ایس پی کے سابق رکن پارلیمان رام کِشون پارٹی ضلع پنچایت اراکین کے پیروں پر گر کر مدد کی درخواست کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

رام کِشون
ramkishun yadav

By

Published : Jul 3, 2021, 2:21 PM IST

جمعہ کی دیر رات کو سابق رکن پارلیمان رام کِشون ضلع پنچایت صدر کے عہدے کے لئے رائے دہندگی سے چند گھنٹے قبل ایس پی آفس میں ضلعی پنچایت اراکین کے پیروں پر گر کر پارٹی کے امیدوار کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ اس دوران انھیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں پارٹی کا سپاہی ہوں، پارٹی کی کامیابی کے لئے کچھ بھی کروں گا۔

ramkishun yadav

دراصل سماج وادی پارٹی نے سابق رکن پارلیمان رام کِشون یادو کے بھتیجے تیج نارائن یادو کو ضلع پنچایت صدر کے عہدے کا امیدوار بنایا ہے۔ ضلع پنچایت انتخابات میں ایس پی کے 14 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ صدر کے عہدے کی کامیابی کے لئے 18 کے اعداد و شمار کی ضرورت ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جب سابق رکن پارلیمان سے اس سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح طور پر کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا تاہم انہوں نے اتنا کہا کہ پارٹی کی عزت کے لئے وہ لوگوں کے پیروں پر گر سکتے ہیں۔ سماج وادی پارٹی کے اراکین رات کو دفتر پہنچے تھے، اطلاع ملنے کے بعد وہ بھی آفس پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش: ضلع پنچایت صدر کی 53 نشستوں پر ووٹنگ آج

آپکو بتا دیں کہ چندولی میں ضلع پنچایت کی کل 35 سیٹیں ہیں، جس میں سماج وادی پارٹی کی 14، بھارتیہ جنتا پارٹی کی 8، بی ایس پی کی 5 اور 8 آزاد ممبر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details