دراصل بدھ کو اسمبلی کی کاروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن رہنما رام گوند چودھری نے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'او بی سی سماج کو ان کے حقوق سے محروم کیا جارہا ہے اور ایسے میں اپریل سے شروع ہونے والے مردم شماری میں ذات پر مبنی مردم شماری کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔'
چودھری نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت او بی سی سماج کو ان کے حقوق نہیں دے رہی ہے لیکن اپنے آپ کو او بی سی سماج کا چمپئن قرار دے رہی ہے۔ جب اسپیکر ہردئے ناراجن دکشت نے انہیں بولنے سے منع کردیا تو ایس پی اراکین اسمبلی نعرے بازی کرتے ہوئے ویل میں آگئے۔'
پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ نے کہا کہ 'نہ تو حکومت اور نہ ہی اسمبلی کو اس بات کا اختیار ہے کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کا حکم دے۔'