اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Election 2022: میرٹھ کے روہٹا گاؤں میں گٹھبندھن کے انتخابی دفتر کا افتتاح

میرٹھ کے روہٹا گاؤں میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر راشٹریہ لوک دل کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ اس مرتبہ میرٹھ ہی نہیں بلکہ مغربی اتر پردیش سے بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا اور یہاں کے عوام بی جے پی کے نفرتی ماحول کو ختم کرنے کا کام کریں گا۔ RLD Leaders on West UP's Jat-Muslim Equation

گٹھبندھن امیدوار
گٹھبندھن امیدوار

By

Published : Jan 30, 2022, 5:28 PM IST

میرٹھ کی سوال خاص اسمبلی سیٹ پر گٹھبندھن کے امیدوار غلام محمد کی طرف سے دعوی داری پیش کی جا رہی ہے۔

گٹھبندھن امیدوار

اسی درمیان میرٹھ کے روہٹا گاؤں میں گٹھبندھن امیدوار غلام محمد کی طرف سے انتخابی دفتر افتتاح کیا گیا۔

میرٹھ کے روہٹا گاؤں میں انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے پہنچے راشٹریہ لوک دل کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ سوال خاص سیٹ سے اس مرتبہ جاٹ اور مسلمان کے علاوہ سبھی ذات اور برادریوں کے ووٹ سے غلام محمد بڑی جیت درج کریں گے۔ RLD Leaders on West UP's Jat-Muslim Equation

راشٹریہ لوک دل کے رہنماؤں کا ماننا ہے کہ اس مرتبہ میرٹھ ہی نہیں بلکہ مغربی اتر پردیش سے بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا اور یہاں کے عوام بی جے پی کے نفرتی ماحول کو ختم کرنے کا کام کریں گے۔ کسان تحریک کے دوران جو نقصانات کسانوں کو اٹھانے پڑے ان تمام نقصانات کا بدلہ یہاں کے عوام اپنے ووٹ کی چوٹ سے ضرور لیں گے۔

مزید پڑھیں:Nomination Process Continues in Meerut: میرٹھ میں پرچۂ نامزدگی کا سلسلہ جاری


میرٹھ کی سات اسمبلی سیٹوں پر 10 فروری کو ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ الیکشن کے ماحول میں سبھی سیاسی جماعتیں اپنا اپنا دعویٰ پیش کر رہی ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ یہاں کے عوام کس پارٹی پر کتنا اعتماد جتا پاتے ہیں یہ تو وقت ہی طے کر پائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details