اگر آپ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اپنے دورے کی یاد کے طور پر کچھ گھر لے جانا چاہتے ہیں تو پبلیکیشنز ڈویژن کے سیلس آؤٹ لیٹ سے سووینیئر اور یادگاری نشانات لے سکتے ہیں جن کی علامتی معنویت اور قدر و قیمت ہے۔ اس تعلق سے پروفیسر علی محمد نقوی (ڈائریکٹر، سرسید اکیڈمی پبلیکیشنز ڈویژن) نے کہا کہ 'سیلس آؤٹ لیٹ پر دستیاب اے ایم یو کے لوگو کے ساتھ مختلف رنگوں کی ٹی شرٹس، ٹائی اور کیپ خاص طور پر دلکش اور یادگار ہیں۔ انہیں افراد خاندان اور دوستوں کو تحفے کے طور پر دیا جا سکتا ہے اور اے ایم یو کے دورے کی یاد کے طور پر بھی رکھا جا سکتا ہے'۔ AMU Publications Division
اے ایم یو پبلکیشنز ڈویژن میں یونیورسٹی کی تاریخی یادگاروں سے مزین تحائف دستیاب - اے ایم یو کی تاریخی یادگاریں
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیلس آؤٹ لیٹ پر متعدد سووینیئر اور یادگاری علامتیں دستیاب ہیں، جن میں ٹی شرٹس، ٹائی، کیپ، کافی مَگ، پیپر ویٹ، بیج، اے ایم یو کے مونوگرام، لوگو اور یونیورسٹی کی تاریخی یادگاروں سے مزین دیگر تحائف شامل ہیں۔ Historical Monuments of AMU
ڈاکٹر محمد شاہد (ڈپٹی ڈائریکٹر سرسید اکیڈمی پبلیکیشنز ڈویژن) نے کہا 'اے ایم یو کے لوگو اور تاریخی عمارتوں کی تصاویر سے مزین کافی مگ، پیپر ویٹ اور فریج میگنیٹ بہترین تحائف ہیں، جنہیں اے ایم یو آنے والا کوئی بھی شخص اپنے ساتھ لے جانا پسند کرے گا'۔ انہوں نے بتایا کہ 'سیلز آؤٹ لیٹ پر ان یادگاروں میں سے ایک میں آپ کو اے ایم یو کے بانی سرسید احمد خاں کا آخری پیغام بھی مل سکتا ہے جس میں انہوں نے طلبہ پر زور دیا تھا کہ 'اندھیرے کے ختم ہونے تک وہ اس ادارے کی روشنی کو دور دور تک لے جائیں'۔
سووینیئر میں تین قسم کے پین اسٹینڈ (چھوٹے اور بڑے) شامل ہیں جن پر اے ایم یو ہیریٹیج عمارتوں کی نقوش ثبت ہیں۔ مردوں اور خواتین کے لیے بیچ بھی دستیاب ہیں۔ ٹی شرٹس اور ٹائی کی قیمت 350 روپے ہے۔ کافی مگ، پیپر ویٹ اور فریج میگنیٹ کی قیمت 130 روپے سے 150 روپے تک ہے۔ سر سید احمد خان کے آخری پیغام پر مبنی مومنٹو کی قیمت 150 روپے ہے۔ بڑے پین اسٹینڈ کی قیمت 850 روپے اور چھوٹے پین اسٹینڈ کی قیمت 450 روپے ہے جبکہ مردوں اور خواتین کے بیج کی قیمت 150 روپے ہے۔