رائے بریلی پارلیمانی حلقے میں سونیا گاندھی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ '15 لاکھ روپے، 2 کروڑ نوکریاں، کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے سمیت وزیراعظم مودی نے کئی وعدے کیے لیکن کسان اب سمجھ چکے ہیں کہ ان کی آمدنی دو گنا کرنے کا وعدہ ایک جملہ تھا۔'
جھوٹے وعدے کرنے والوں کو سبق سکھائیں: سونیا گاندھی - رائے بریلی
متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' جن لوگوں نے جھوٹے وعدے کیے ہیں، انہیں اپنے ووٹ سے سبق سکھائیں۔'
sonia gandhi
انہوں نے کہا کہ 'نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے تاجروں کے کاروبار کو برباد کر دیا۔'