اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونبھدر سانحہ: ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ - ایس ایس پی

اترپردیش حکومت نے سونبھدر میں زمین تنازع میں قبائلیوں کے قتل عام کی رپورٹ ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کا تبادلہ کر کے محکمہ جاتی جانچ کا حکم دیا ہے۔

ڈی ایم ۔ایس پی کا تبادلہ

By

Published : Aug 4, 2019, 8:46 PM IST

سونبھدر کے گھوراول علاقے میں گذشتہ 17 جولائی کو ہوئے قتل عام معاملے میں جانچ رپورٹ کی بنیاد پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر ڈی ایم انکت اگروال اور ایس پی سلمان پاٹل کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ ایس راما لنگم کو ڈی ایم اور پربھاکر چودھری کو ایس پی بنایا گیا ہے۔


واضح رہے کہ گذشتہ 17 جولائی کو سونبھدر کے گھوراول میں زمینی تنازع میں ہوئی گولہ باری میں 10 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس سلسلے میں حکومت نے ایڈیشنل چیف سکریٹری(روینیو) رینوکا کمار کی قیادت میں ایک جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ کمیٹی نے آج حکومت کو سونپ دی۔

رپورٹ کی بنیاد پر حکومت نے یہ کاروائی کی ہے۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں چیف سکریٹری (عملہ) سریش چندرا اور کمشنر اے کے سنگھ شامل تھے۔
حکومت نے امبھا گاؤں میں زمینی تنازعہ میں سبھی قصوروار افسروں اور ملازمین پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


زمینی تنازعہ اور تشدد سے متعلق سبھی مقدموں کے جائزے کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل جے روندر گوڑ ہوں گے۔


یوگی نے آج اس ضمن میں اپنی سرکاری رہاءش گاہ پر منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سنہ 1989 میں کانگریس کے میعاد کار میں ہوئے زمین سے متعلق بدعنوانی کے حوالے سے رابرٹس گنج کے تحصیل دار، ایس ڈی ایم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ موجودہ ایس ڈی ایم، سی او، ایس او، ایس آئی کو معطل کرنے کے ساتھ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details