اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونبھدر:دوکروڑ روپئے کی ہیروئن برآمد،تین اسمگلر گرفتار - ہیروئن کی قیمت

اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے چوپن علاقے سے پولیس نے گاڑی سوار تین اسمگلروں کو مڈھ بھیڑ میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن ضبط کی ہے۔ برآمد ہیروئن کی قیمت 2کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔

سونبھدر:دوکروڑ روپئے کی ہیروئن برآمد،تین اسمگلر گرفتار
سونبھدر:دوکروڑ روپئے کی ہیروئن برآمد،تین اسمگلر گرفتار

By

Published : Jul 3, 2020, 7:03 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آشیش سریواستو نے آج یہاں بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سےمنشیات کی اسمگلنگ کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔اسی بنیاد پر ان کی گرفتاری کے لئے سوات،ایس او جی اور سرویلانس ٹیم کو ہدایت دی گئی تھی۔

اس ضمن میں جمعرات کی شام اطلاع ملی کی مرز اپور سے بولیرو گاڑی سوار اسمگلر ہیروئن لے کر آنے والے ہیں۔مسٹر شریواستو نے بتایا کہ اس اطلاع پر پولیس نے نیشنل ہائی وے۔5 پر بھگنالا کے نزدیک گھیرا بندی کر کے بولیرو سوار اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

گاڑی کی تلاشی کے دوران پلاسٹک ڈبے چھپا کر رکھی گئی ایک کلو ہیروئن ملی ہے۔ گرفتارملزمین میں وجے پٹیل،مشتاق اور مشری لال پرجا پتی شامل ہیں۔ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details