پولیس نے بتایا کہ قصبے کے گوتم بدھ نگر وارڈ نمبر 14 کے رادھے شیام شرما نے اپنی ماں ناردا دیوی (65) کو مار پیٹ کرشدید طور پر زخمی کر دیا۔ زخمی حالت میں بزرگ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔
بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل - man beated his old mother
اترپردیش میں مہاراج گنج کے نوتنواں قصبے میں سسرال جانے کے لیے پیسہ دینے سے انکار کرنے پر ملزم بیٹے نے اپنی بزرگ ماں کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل
انہوں بتایا کہ نشے کا عادی رادھے شیام نے اپنی ماں کو چھ ہزار روپے رکھنے کے لئے دیے تھے۔ملزم بیٹا منگل کی شام گھر پر آیا اور ماں سے روپیہ مانگنے لگا۔ وہ سسرال جانے کی بات کر رہا تھا۔ اس کی ماں نے جب رقم دینے سے انکار کر دیا تو غصہ میں اس نے لاٹھی سے ماں کوپیٹنا شروع کردیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔گھروالوں نے بزرگ کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔
پولیس ملزم بیٹے سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔