اردو

urdu

ETV Bharat / state

حمیر پور میں بیٹے کے ہاتھوں والد کا قتل - حمیر پور میں بیٹے نے کیا والد کو ہلاک

ریاست اترپردیش کے ضلع حمیر پور کے مجہگواں تھانہ علاقہ کے گڑہر گاؤں میں ایک بیٹے نے اپنے والد کو پیسے کے لیے بے رحمی سے ہلاک کر دیا۔

حمیر پور میں بیٹے نے کیا والد کو ہلاک
حمیر پور میں بیٹے نے کیا والد کو ہلاک

By

Published : Feb 12, 2020, 5:29 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:46 AM IST

حمیر پور میں اس واقعہ کے بعد ہلچل مچ گئی۔ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرکے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

معاملہ یہ ہے کہ کاندھی جو مجہگواں تھانہ علاقہ کے گڑہر گاؤں کا رہائشی ہے، اس کا چھوٹا بیٹا شیون نارائن گاؤں میں اپنا گھر بنانے کے لیے ایک طویل عرصے سے پیسے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ کاندھی اس کی بات کو ہر بار نظر انداز کر دیتا تھا۔

حمیر پور میں بیٹے نے کیا والد کو ہلاک

ایک بار پھر جب شیو نارائن نے اپنے والد سے رقم کا مطالبہ کیا اور والد نے رقم دینے سے انکار کر دیا تو اس نے ہوش کھو دیا۔ شیو نارائن نے قریب ہی رکھے ہوئے ایک سبل (لوہے کی راڈ) سے اپنے والد پر حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے اس کے والد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

مقتول کاندھی کے بیٹے بلدو نے بتایا کہ 'اس کا چھوٹا بھائی شیو نارائن اپنے والد سے رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔ کیونکہ اس کے گھر میں کام چل رہا تھا اور چھت کا لینٹر ڈالنا باقی تھا۔ جب باپ نے رقم دینے سے انکار کر دیا تو اس نے لوہے کے سبل سے پہلے والد کے ہاتھ توڑ ڈالے، پھر اس کی ٹانگ، پھر سبل سے سر میں مار دیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ دیے۔'

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ 'پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پیشگی کارروائی کی جا رہی ہے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details