اردو

urdu

By

Published : Jul 2, 2021, 9:03 AM IST

ETV Bharat / state

ڈاکٹر لوہیا کی سوشلسٹ تحریک کے علمبردار تھے رام سیوک یادو

ریاست اترپردیش کا بارہ بنکی ضلع ابتدا سے ہی سوشلسٹوں کا قلعہ رہا ہے۔ یہاں کے سوشلسٹ رہنماؤں کی وجہ سے یہ ضلع سوشلسٹ تحریک کا بھی اہم مرکز رہا ہے، انہیں تمام رہنماؤں میں سے ایک رام سیوک یادو تھے۔

ram sevak yadav
رام سیوک یادو

رام سیوک یادو ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی سوشلسٹ تحریک کے علمبردار تھے۔ انہوں نے ضلع میں اس تحریک کو رفتار دی اور یہاں سے انہوں نے ملک کی سیاست تک کو متاثر کیا۔

رام سیوک یادو حیدرگڑھ تحصیل کے تالہ رکن الدین پور گاؤں میں 2 جولائی 1926 کو ایک کسان کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے آزادی کے فوراً بعد محض 25 برس کی عمر میں کسانوں کے مسائل کے لئے تحریک شروع کی۔

گنا کسان کے علاوہ دیگر مسائل کو لیکر وہ سماجواد کا پرچم بلند کرتے رہے۔ 1952 میں وہ یوپی کی پہلی اسمبلی میں فتحپور حلقے سے رکن ہوئے۔ وہ 1962 سے 1971 تک بارہ بنکی سے رکن پارلیمان رہے۔

دیکھیں ویڈیو

رام سیوک یادو کل تین بار رکن پارلیمان اور دو بار رکن اسمبلی رہے۔ یہی نہیں یوپی اسمبلی میں وہ نائب لیڈر بھی رہے تھے۔ وہ اس دور میں سب سے کم عمر کے رکن پارلیمان بھی رہے تھے۔

رام سیوک یادو کے سیاسی قد کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جب ڈاکٹر رام منوہر لوہیا، مدھولمئے اور جارج فرناڈیز جیسی ہستیاں پارلیمنٹ میں تھیں اس وقت رام سیوک یادو پارلیمانی لیڈر تھے۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر لوہیا کا بارہ بنکی کی سرزمین سے تھا خاص تعلق

سماجوادی نظریہ کے حامل رہنما رام سیوک یادو 22 نومبر 1974 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن ان کے خیالات آج بھی منفرد مانے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details