کورونا وائرس جیسی مہلک اور خطرناک وبا سے بچنے کے لیے نوجوان بزرگ و سماجی کارکنان مسلم علاقوں میں لوگوں کو لاک ڈاؤن پر عمل کرانے ہیں میں شب و روز مصروف ہیں اور عوام کی ذہن سازی کر کرنا وائرس کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکن جلال الدین نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی ابتدا میں مسلم علاقوں میں بیشتر افراد گھروں سے باہر نکل کر اشیائے ضروری کی خرید کے لیے باہر نکلنے پر مجبور تھے لیکن وبأ کے تئیں جیسے جیسے حالات قابو سے باہر ہو رہے ہیں اب مسلم علاقوں میں بھی عوام گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کر رہی ہے۔