اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Islahe Muashra Program قصبہ شاہ پور مظفر نگر میں اصلاح معاشرہ کا پروگرام - etv bharat urdu khabar

مظفر نگر کے قصبہ شاہ پور میں اصلاح معاشرہ کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں معاشرہ میں پھیل رہے بگاڑ پر تشویش کا اظہارِ کیا گیا، نیز موجودہ دور میں فتنوں کا سدباب کرنے کے لیے علما و حفاظ کو اس جانب توجہ دلائی گئی۔ Islahe Muashra program in Utter Pradesh

Muzaffarnagar Islahe Muashra Program
Muzaffarnagar Islahe Muashra Program

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 1:39 PM IST

مظفر نگر:شاہ پور کی مسجد میں اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء شاہ پور کی جانب چوتھا پروگرام منعقد ہوا۔ جس کی صدارت حضرت مولانا وکیل صاحب صدر جمعیۃ علماء شاہ پور نے فرمائی اور نظامت کے فرائض مولانا خالد امام مسجد قریشیان نے انجام دیے اور مہمان خصوصی کے طور پر حافظ شیر دین صاحب رکن ایڈھاک کمیٹی جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر موجود رہے۔ حافظ شیر دین صاحب نے چند اہم باتوں پر گفتگو کی۔ جن میں سے ایک یہ کہ اولاً تو عہد کریں کہ آج ہمارے سامنے جو باتیں آئیں گی۔ کہو انشاء اللہ کہ ہم تمام ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سب سے پہلی بات ہم پنج وقتہ نماز کی پابندی کریں گے۔ کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ بے شک نماز فاحشات والی اشیاء سے روکتی ہے۔ اس میں اس بات پر بھی غور وفکر کیا گیا کہ شادی بیاہ کے علاوہ دیگر تقریبات میں مرد اور خواتین کے آزادانہ اختلاط میل ملاپ کو بھی فتنہ قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ اس سے معاشرہ میں بے حیائی اور فحاشی کو فروغ مل رہا ہے۔ اس ماحول سے گناہ لازم ہے اور اخلاقی برائیاں پھیل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جب ہم پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں گے تو انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے اور اگر ہم نے اللہ کی نافرمانی کی جیسا کہ پہلے کی قوموں نے کیا تو ان کا انجام کیا ہوا۔ یہ ہم سب کے اظہر من الشمس ہے۔ اس کو بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ دوسری بات اپنے والدین اطاعت وفرمانبرداری کرو کیونکہ ان کی رضاء میں ہی ہماری رضاء ہے۔ اور اگر وہ ناراض ہیں تو دنیا کی ساری دولت آپ کے لیے بیکار ہے۔ خصوصاً ان جوان بچوں سے میری درخواست ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ حسن و سلوک کا معاملہ کیا کرو اور لایعنی چیزوں سے اپنی حفاظت رکھا کرو۔ اسی میں ہماری کامیابی ہے۔ اس موقع پر مولانا وکیل صاحب صدر شاہ پور کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ شرکاء میں حاجی الیاس قریشی صاحب، مولانا سلیم صاحب، مولانا احمد مرزا، حاجی محمود قریشی، صوفی ارشاد صاحب، ڈاکٹر شاکر صاحب، ماسٹر حسین محمد اور امجد مرزا وغیرہ شامل رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details