میرٹھ:ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع سماجی تنظیم سوشل جسٹس فاؤنڈیشن کے اراکین نے قوم کے بچوں کے لیے کوچنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ تمام بچوں کو تنظیم کی جانب سے نہ صرف مفت تعلیم دلانے بلکہ ان کو اعلٰی تعلیم کے ساتھ بہتر کوچنگ کی بھی سہولت فراہم کرائی جا رہی ہے. اسی مقصد کے تحت میرٹھ میں ایس جے ایف. انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں ماہرین کی مدد سے ان تمام بچوں کے لیے کیریر گائڈینس کے علاوہ مقابلہ ذاتی امتحانات میں بہتر نتائج دلانے کی کوشش کی جائے گی۔
تنظیم کے اراکین کا کہنا ہے کہ سماج میں فضول اخراجات پر روک لگانے کے ساتھ اگر اس کی رقم کو غریب بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے تو اس سے نہ صرف ہمارے بچوں کے مستقبل کو سنوارا جا سکتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے راہ ہموار کریں گی۔