ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد کو لیکر جمعہ کی شام ہوئی کشیدگی معاملے میں اب تک 22 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
بارہ بنکی: مسجد کو لیکر ہوئی کشیدگی میں اب تک 22 افراد گرفتار انتظامیہ کے مطابق موقع پر صورتحال پر امن ہے، معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس کے حکم کی پابندی کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع مسجد کی کمیٹی کو ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے اس سے آمد و رفعت میں خلل کی بات کہی گئی تھی۔
جمعرات مسجد کے راستے کو بند کر دیا گیا تھا اور مسجد کو چارو جانب سے بیریکیڈ بھی کر دیا گیا، یہی نہیں وہاں جمعہ کی نماز بھی عدا نہیں کرنے دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق کچھ شر پسندوں نے جمعہ کی شام تحصیل کے آحاطے میں توڑ پھوڑ اور پتھربازی کی تھ۔
جس کے بعد علاقے میں تشدد کا ماحول ہو گیا تھا، انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرایا۔ اس معاملے میں 39 لوگوں کو نامذد اور 150 نہ معلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ان میں سے 22 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا، موقع پر صورتحال اس وقت پر امن بنی ہوئی ہے، پولیس تمام ملزمان کی تلاش میں لگی ہے، پولیس سپرنڈنٹ یمونا پرساد کے مطابق معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس کے حکم پر اس کی پابندی کرائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: پولیس تصادم میں فرار سمگلر گرفتار