اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ میں چھ اور کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملے آئے

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں دن بہ دن کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک خاتون کی موت کے بعد آج چھ اور مثبت کے ساتھ کل تعداد 37 ہو گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : May 6, 2020, 4:59 PM IST

ضلع علی گڑھ میں بھی کورونا وائرس کا قہر دکھنے لگا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 50 ہو گئی ہے، جس میں دو کی موت ہوچکی ہے، 11 صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے اور موجودہ وقت میں 37 ایکٹیو متاثرین کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

گزشتہ روز ایک خاتون کی موت کے بعد آج چھ اور کورونا وائرس سے متاثرین ملے۔ جس میں ایک سول لائن کے علاقے بھمولا اور پانچ شہر کے علاقے سرائے حکیم کے ہیں۔

علی گڑھ ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے بتایا کہ متاثرین کے رہائش سے ایک کلومیٹر کا علاقہ سیل کردیا گیا ہے اور نگر نگم علاقے کو سیناٹائز کر رہا ہے۔

ایک بار پھر ڈی ایم نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا پوری طریقے سے نفاذ کریں معاشرتی فاصلہ بنا کر اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ اگر آپ کے علاقے میں کوئی بھی متاثر ہے تو فوراً علیگڑھ انتظامیہ یا کنٹرول روم کو اطلاع دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details