ہاتھرس: ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس کے سعدآباد علاقے میں ایک ڈمپر نے گنگا جل لے جارہے سات کانوڑیوں کو کچل دیا۔ ان میں سے چھ کی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تمام مہلوکین گوالیار ضلع کے رہنے والے ہیں۔ وہ ہری دوار سے کانوڑ لے کر واپس آرہے تھے۔ Six kanwariya died in Hathras Road Accident
Hathras Road Accident: ہاتھرس میں ڈمپر نے چھ کانوڑیوں کو کچلا - Hathras Road Accident
اترپردیش کے ہاتھرس میں سعدآباد روڈ پر سینٹ فرانسس اسکول کے قریب رات تقریباً 1:30 بجے ایک ڈمپر نے گنگاجل لے جا رہے کئی کانوڑیوں کو کچل دیا۔ ان میں سے چھ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ سب گوالیار کے رہنے والے ہیں۔ Six kanwariya died in Hathras
پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً ڈیڑھ بجے سعدآباد روڈ پر واقع بڑار گاؤں کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی آگرہ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشنا، آئی جی علی گڑھ اور دیگر پولس انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ اے ڈی جی نے بتایا کہ ڈمپر کے ڈرائیور کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔ وہ جلد ہی پکڑا جائے گا۔
- یہ بھی پڑھیں: Samba Road Accident: سانبہ میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک
انہوں نے بتایا کہ پانچ کانوڑیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ شدید زخمی دو کانوڑیوں کو علاج کے لیے آگرہ ایس این میڈیکل کالج بھیجا گیا جہاں آگرہ میں ایک اور زخمی نے دم توڑ دیا جبکہ دوسرے زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعہ کے بعد دیگر کانوڑیوں میں بھی شدید غم و غصہ ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔