اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aligarh Meat Factory گوشت فیکٹری میں گیس رساؤ معاملے میں چھ گرفتار - الدعا میٹ فیکٹری میں امونیا گیس رساؤ

الدعا گوشت فیکٹری گیس رساؤ معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کے عہدیداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ Aligarh Meat Factory

aligarh-meat-factory-gas-leakage-six-arrested
گوشت فیکٹری گیس رساؤ معاملے میں چھ گرفتار

By

Published : Sep 30, 2022, 5:32 PM IST

علی گڑھ: ضلع علی گڑھ تھانہ رورواڑ کے علاقے میں واقع ایم کے الدعا میٹ فیکٹری میں امونیا گیس رساؤ کی وجہ سے تقریباً 59 سے زیادہ ملازمین بے ہوش ہو گئے تھے، جس پر پولیس نے مالک سمیت کل 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن میں سے پولیس نے 6 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ Aligarh Meat Factory

ویڈیو

واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ نے بے ہوش ملازمین کو جلد بازی میں جے این میڈیکل میں داخل کرایا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد اسے علی گڑھ پولیس کی ایک بڑی کارروائی دیکھنے کو ملی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فیکٹری مالک سمیت کل 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن میں سے پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس میں (جنرل منیجر، ایچ آر منیجر، جنرل منیجر پلانٹ، ایچ او ڈی پلانٹ اور پروڈکشن انچارج کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہیں آئی پی سی کی دفعہ 308، 202، 268، 284، 287 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس پورے واقعہ کے بعد ملزم کی گرفتاری کی جانکاری ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے دی ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details