گونڈہ/بلرامپور: اترپردیش کے جل شکتی وزیر مہیند سنگھ نے آج کہا کہ ندیوں کے طغیانی سے سیلاب متاثرہ اضلاع کے حالات اب کنٹرول میں ہیں۔
سنگھ نے منگل کو گونڈہ کے ترب گنج و کرنل گنج اور بلرامپور ضلع کے اترولہ، تلسی پور و صدر تحصیل علاقوں میں گھاگھرا، سریو و راپتی ندیوں کے ہورہے آبی سطح میں اضافہ کی حالت کا ہوائی جائزہ لیا۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ابھی کسی بھی ضلع کو سیلاب متاثرہ قرار نہیں دیا گیا ہے۔ گھاگھر کا آبی سطح خطر ے کے نشان سے اوپر ہونے کے باوجود ضلع گونڈہ فی الحال محفوظ ہے۔ حالانکہ نیپال کے پانی کی وجہ سے راپتی ندی میں طغیانی سے بلرامپور، سدھارتھ نگر، بستی، گورکھپور اضلاع کے کچھ علاقے سیلاب سے متاثر ہیں۔