بھائی دو ج پر بہنیں اپنے بھائیوں کے ماتھے پر رولی اور چاول کا ٹیکا لگاتی ہیں ان کی آرتی اتارتی ہیں اور انہیں مٹھائی کھلا کر ان کی لمبی عمر کی دعائیں مانگتی ہیں۔
بھائی دوج پر بہنیں بھائیوں کو ٹیکا لگانے جیل پہنچیں
ہندو مذہب میں بھائی بہن کی محبت کے رشتے کو بھائی دوج کے طور پر مناتے ہیں۔ اس تیوہار کے موقع پر بڑی تعداد میں بہنیں کانپور کی ضلع جیل اپنے بھائیوں کو ٹیکا کرنے پہنچیں اور عہد کیا کہ وہ اپنی زندگی میں دوبارہ ایسا کوئی جرم نہیں کریں گے جس سے انہیں یہاں ایسی زندگی گزارنی پڑے۔
بھائی دو ج کے اس تہوار پر کانپور کے ضلع جیل کے باہر صبح سے ہی بہنوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔
کافی مشقت کے بعد جب بہنیں جیل کے اندر داخل ہوئی تو انہوں نے اپنے بھائیوں کو مٹھائی کھلائی ان کا تلک کیا آرتی اُتاری اور ان سے سے عہد لیا کہ اب وہ دوبارہ کوئی ایسا جرم نہیں کریں گے جس سے انہیں جیل جانا پڑا۔
بھائیوں نے بھی اپنی بہنوں سے قسم کھا کر وعدہ کیا کہ وہ آگے کی زندگی صاف ستھری گزاریں گے اور کوئی جرم نہیں کریں گے۔
کانپور ضلع جیل میں تقریبا ایک ہزار خاتون نے اپنے بھائیوں کی جہاں لمبی عمر کی دعائیں مانگی وہیں بھائیوں سے قسم کھلاکر عہد لیا کہ آگے سےوہ کوئی جرم نہ کرے ۔ بھائیوں سے مل کر جیل سے باہر آئی بہنیں کافی مطمئن اور خوش نظر آ رہی تھی ۔