ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے منگرا بادشاہ پور علاقے کے نرائن ڈیہ گاؤں کے نزدیک پریاگ راج شاہراہ پر جمعہ کو سائیکل سے اسکول جا رہے بھائی بہن کو ایک تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔
اس حادثے میں دونوں کی ہی موقع پر موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق منگرا بادشاہ پور علاقے کے نرائن ڈیہ گاؤں باشندہ روہت (08) کو اس کی بہن نیہا صبح سائیکل پر بٹھا کر اسکول جارہی تھی۔