اردو

urdu

ETV Bharat / state

Badaun Suicide News بدایوں میں سپاہی نے پھانسی لگا کر خودکشی کی - بدایوں کے اعلی پور

بدایوں ضلع کے اعلی پور علاقے ایک سپاہی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کی اطلاع پر پہنچے ایس پی سٹی امت کشور نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات کی ہدایات دیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 15, 2023, 8:04 PM IST

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اعلی پور علاقے میں تعینات سپاہی نے گھریلو جھگڑے سے پریشان ہوکر بدھ کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اہل خانہ کے مطابق متوفی کا گذشتہ کچھ دنوں سے بیوی سے تنازع چل رہا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی دلبرداشتہ تھا اور اس نے آج دوپہر اپنے کرائے کے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے کے بعد تھانہ انچارج ہرپال سنگھ بالیان ایس پی سٹی امت کشور موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے آس پاس کے لوگوں نے واقعہ کے بارے میں جانکاری حاصل کیا۔ایس پی شہر امت کشو شریواستو نے بتایا کہ اعلی پو تھانے میں تعینات سپاہی گورو(25)مظفر نگر ضلع کا رہنے والا ہے۔

اس کا اپنی بیوی کے ساتھ کافی وقت سے تنازع چل رہاتھا جس کے سلسلے میں سپاہی ڈپریشن میں تھا۔ آج دوپہر تقریبا 12:00بجے سپاہی نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔متوفی سپاہی کے ساتھیوں نے جانکاری دی ہے کہ گورو سے آج اس کی بیوی کی فون پر کچھ کہا سنی ہوئی تھی جس کے بعد اس نے اپنے کمرے میں اندر سے کنڈی لگاکر پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔دوسری جانب اترپردیش کے ضلع رامپور میں گزشتہ روز سی آر پی ایف کے جوان کی لاش کیمپ کے اندر مسخ شدہ حالت میں ملی ہے۔ اس کے سر اور دیگر جگہ سے خون نکل رہا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی آر پی ایف انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا۔ جہاں پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے تفتیش شروع کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details