اولڈ ایج ہوم ان بے گھر افراد کے لئے بیش قیمت نعمت سے کم نھیں، جو اپنے گھروں سے اپنے جگر کے ٹکڑوں کے ذریعہ بے گھر کئے گئے بزرگ و خواتین کو اپنی زندگی کی آخری سانسیں گننے کے لئے مجبور ہوکر جانا پڑتا ہے۔
عید الفطر کے موقع پر اپنے ساتھ دوسروں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے مقصد سے طلبہ تنظیم ایس آئی او کے کارکنان نے گزشتہ روزوردھا آشرم نامی ایک اولڈ ایج ہوم کادورہ کیا اور وہاں کے معزز ترین افراد سے ملاقات کی۔ ایس آئی او کے اس اقدام کو لوگوں نے سراہا۔
طلبہ کی تنظیم نے قرآن مجید کی روشنی میں والدین کی اہمیت اور ان کے ساتھ حسن اخلاق کے برتاؤ کو اجاگر کیا۔
پروگرام کا آغاز حافظ معین احمد کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کا ترجمہ پریم سنگھ نے پیش کیا۔