لکھنؤ:ایس آئی او یوپی سینٹرل زون کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر مضمون نویسی کے مقابلے کے موقع پر منعقدہ تقسیم انعامات کے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے رمیس ای کے نے کہا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا گزشتہ 41 سالوں سے ملک کے طلباء اور نوجوانوں میں تعلیمی میدان میں انقلاب اور تبدیلی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہم ایسے طلبہ چاہتے ہیں جو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے پر نظر رکھیں اور یہاں موجود تمام برائیوں اور مسائل کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کریں۔ ایس آئی او یوپی سنٹرل زون کے صدر رافع اسلام نے کہا کہ یہ تنظیم تعلیم کے میدان پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ طلبا کو اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف پہچاننا چاہیے بلکہ اپنے کردار کی تعمیر بھی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ابھی گزرا ہے۔ اس بابرکت مہینے کے موقع پر ایس آئی او یوپی سنٹرل نے ریاستی سطح پر سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا تھا جس میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: