اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس ریلوے اسٹیشن کو پلاسٹک سے پاک بنانے کی کوشش

بنارس ریلوے اسٹیشن نے ماحولیات کے تحفظ اور ریلوے اسٹیشن کو پلاسٹک کے استعمال سے پاک کرنے کے لیے انوکھی پہل ۔

بنارس ریلوے اسٹیشن کو پلاسٹک سے پاک بنانے کا فیصلہ
بنارس ریلوے اسٹیشن کو پلاسٹک سے پاک بنانے کا فیصلہ

By

Published : Jan 7, 2020, 12:07 AM IST

بھارتی ریلوے نے اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے پاک کرنے کے اقدامات کرنا شروع کردیا ہے۔

بنارس ریلوے اسٹیشن کو پلاسٹک سے پاک بنانے کا فیصلہ


اس مہم کے تحت اترپردیش کے وارانسی ریلوے اسٹیشن نے دکانداروں اور وینڈرز کو پلاسٹک کے بجائے ٹیراکوٹا سے بنے کلہڑ، شیشے کے کپ اور پلیٹوں کو استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

حکام کے مطابق پلاسٹک کے استعمال پر پابندی سے کمہار روزگار سے جڑیں گے اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

یہاں ریلوے اسٹیشن پر نجی چائے و کافی کے اسٹال کے ساتھ ساتھ آئی آر سی ٹی سی نے بھی مٹی کے کپ میں چائے اور کافی پیش کرنا شروع کردیا ہے۔

نریندر مودی کی قیادت میں وارانسی کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس سٹیشن کو مکمل طور پر پلاسٹک سے پاک اسٹیشن بنایا جائے۔

پانی ان چند اشیأ میں سے ایک ہے، جسے اب بھی پلاسٹک کی بوتل میں پیش کیا جاتا ہے۔ تا ہم باقی اسٹال اس بات کو یقینی بنایئں کہ زیادہ تر سامان کاغذکی تھیلوں یا غیر پلاسٹک کے بیگز میں دیا جائے۔

وزارت ریلوے نے گزشتہ سال 2 اکتوبر سے 50 مائکرون سے کم موٹائی والے سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details