اردو

urdu

ETV Bharat / state

پریاگ راج میں ہرجانب خاموشی

سپریم کورٹ کی جانب سے متنازع بابری مسجد۔رام مندر اراضی ملکیت معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے آئے فیصلے کے بعد پریاگ راج میں ہر جانب خاموشی چھائی ہے۔

پریاگ راج میں ہرجانب خاموشی

By

Published : Nov 9, 2019, 3:30 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھانو چندرگوسوامی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے الہ آباد یونیورسٹی سمیت شہر کے سبھی تعلیمی اداروں کو آج سے 11 نومبر تک بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سول لائنس بس اڈہ، الہ آباد ریلوے اسٹیشن، پریاگ راج گھاٹ،الہ آباد سٹی اسٹیشن پر سیکورٹ سخت کردی گئی ہے۔

پھاپھا مئو سے شہر کی جانب پرائیویٹ گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔بازار پوری طرح بند ہیں۔ کچھ میڈیکل کی دوکانیں کھلی نظر آئی ہیں۔ فیصلہ آنے کے بعد شہر میں خاموشی چھائی ہے۔ سڑکوں پر روزانہ کی طرح مسافروں اور گاڑیوں کی آمدورفت کم ہے۔

سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیارتھ انرودھ پرکاش نے کہا کہ شہر کا ماحول پرامن ہے۔ حساس علاقوں خلد آباد، چوک اور پرانے شہر میں کئی مقامات پر فیصلہ آنے کے بعد بھاری تعداد میں پولیس نے فورس فلیگ مارچ کیا ہے۔شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔

سبھی حساس مقامات پر سخت سیکورٹی جانچ کی جارہی ہے۔ سیکورٹی فورسز صبح سے ہی حالات پر اچکتی نگاہیں رکھے ہوئے ہیں جس سے کسی بھی سماج کے افراد کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details