اردو

urdu

ETV Bharat / state

اناؤ کیس: ملزم کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کا مطالبہ - کانگریس

اس دستخطی مہم کے ذریعے ریپ متاثرہ کو انصاف دلانے اور اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اناؤ کیس: ملزم کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کا مطالبہ

By

Published : Aug 4, 2019, 6:19 PM IST

ریا ست اترپردیش کے ضلع اناؤ میں ریپ متاثرہ کوانصاف دلانے کے لیے بارہ بنکی میں کانگریس کی جانب سے دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا۔

اس دستخطی مہم کے ذریعے ریپ متاثرہ کو انصاف دلانے اور اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دینے کے ساتھ ساتھ خواتین کی حفاظت کے لیے خصوصی طور پر ایک کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اناؤ کیس: ملزم کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کا مطالبہ

کانگریس کے اعلی رہنما کی ہدایت پر اس دستخطی مہم کا آغاز کانگریس رکن پارلیمان اور پارٹی کے قومی ترجمان پی ایل پنیا نے با رہ بنکی میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کا فائدہ اٹھاکر کلدیپ سنگھ سینگر نے ریپ متاثرہ کے ساتھ زیادتی کی۔

ہم اس معاملے کو عوام کے درمیان لے جا کر یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ کلدیپ سنگھ سینگر کو سیتاپور جیل سے نکال کر دہلی کی تہاڑ جیل بھیجا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details