اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: شوروم میں آتشزدگی - علی گڑھ کے علاقہ ماموں بھانجہ بازار میں

علی گڑھ کے ماموں بھانجہ بازار میں لگی آگ پر فائربریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

شارٹ سرکٹ سے کپڑے کے شو روم میں آگ لگ گئی

By

Published : Oct 6, 2019, 11:07 AM IST

جانکاری کے مطابق تھانہ گاندی پارک کے علاقہ ماموں بھانجہ بازار میں کپڑے کی دکان کی دوسری منزل میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سےشارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، حالانکہ موقع پر پہنچی فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی محنت اور مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

علی گڑھ: شوروم میں آتشزدگی، لاکھوں کا نقصان

آگ کی خبر سن کر بازار میں افراتفری مچ گئی۔ آگ لگنے کے بعد محلے میں بنی دکانوں کو لوگوں نے خالی کرا لیا۔ جہاں آگ لگی تھی وہ شہر کا بہت مصروف علاقہ ہے۔ فائربریگیڈ کو بھی پہنچنے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ گلی 8 فٹ چوڑی ہے۔

دہلی ہاٹ مال میں شدید آتشزدگی

دکاندار کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے تقریباَ 28 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ فائربریگیڈ اطلاع پر پہنچی لیکن شدید آگ نے اس سے پہلے ہی سب کچھ جلا کر راکھ کر دیا تھا۔

اس دوران جب آگ لگی تو آگ بجھانے کے لیے شوروم میں کے آس پاس کوئی چیز موجود نہیں تھی اور نہ ہی کوئی انتظام تھا۔ اس کی وجہ سے آگ نے سب کچھ جلا کر راکھ کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details