ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں لاک ڈاؤن کا مشاہدہ کرنے نکلے جوائنٹ مجسٹریٹ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، تحصیلدار اور میونسپلٹی ای او نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔ جس پر دکاندار نے دکان کے مالک کو فون کر بلا لیا اور دکان کے مالک اور دوکاندار دونوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ چل رہے ملازمین کے ساتھ بد سلوکی کی۔ اس دوران دکاندار نے دھکا مکی بھی کی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ اس معاملے میں کوتوالی سیول لائن میں نامزد دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ان دو افراد میں سے ایک کو ہسٹری شیٹر بھی بتایا جارہا ہے۔
رامپور: دکاندار نے ایس ڈی ایم ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی - shop keeper threatened sdm team who went to instruct for lockdown in rampur uttar pradesh news
اترپردیش کے ضلع رام پور کے علاقے کوتوالی سیول لائنز کے اجیت پور میں جوائنٹ مجسٹریٹ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے نکلے۔ اس دوران ایک دکاندار نے ایس ڈی ایم ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
بتا دیں کہ جوائنٹ مجسٹریٹ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، تحصیلدار اور میونسپلٹی ای او کے ساتھ لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے نکلے۔ جس میں ایک دکاندار پردیپ اروڑا جو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہا تھا۔ اس پر حکام نے اس کی 2000 روپے کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی رسید کاٹ کر دی۔ اس جرمانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دکاندار نے دکان کے مالک قیوم کو فون کر بلا لیا اور پھر دونوں آکر ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ اس معاملے پر پٹواری ستیندر پرکاش شرما کی جانب سے قیوم اور پردیپ اروڑا کے خلاف سیول لائنز کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔