اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی سے اتحاد کو تیار:شیوپال

پرگتی شیل سماج وای پارٹی لوہیا(پی ایس پی ایل) سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے منگل کو کہا کہ 2022 میں اترپردیش میں اقتدار کی تبدیلی کے لئے سماج وادی پارٹی سے اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔

ایس پی سے اتحاد کو تیار:شیوپال

By

Published : Nov 19, 2019, 3:14 PM IST

شیوپال سنگھ یادو نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اترپردیش کے اقتدار پر قابض ہونے کے لئے ان کی پارٹی سماج وادی پارٹی سے ہر حال میں اتحاد کرنا چاہتی ہے یہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ اگر کسی وجہ سے سماج وادی پارٹی سے ان کی پارٹی کا اتحاد نہیں ہوتا ہے تو پھر وہ ایسی پارٹی سے اتحاد کریں گے جو ان کا احترام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ کبھی بھی اترپردیش کا وزیر اعلی نہیں بننا چاہتے تھے اور نہ ہی ان کی اب بھی کوئی خواہش ہے۔ اگلے اسمبلی انتخابات سے قبل اگر سماج وادی پارٹی سے ان کی پارٹی کا اتحاد ہوجاتا ہے تو پھر اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ایسے میں اکھلیش یادو ہی اترپردیش کے وزیر اعلی ہونگے۔

شیوپال نے کہا کہ وہ خاندان میں اتحاد چاہتے ہیں اور ان کی پوری کوشش ہے کہ ایس پی۔ پی ایس پی ایل ایک ہوجائیں اور اس بار ہم نیتا جی کی یوم پیدائش اکٹھا ہوکر منائیں۔

چچا بھتیجے کی جوڑی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ چچا تو کب سے ایک ہونے کو تیار ہے لیکن بھتیجہ تیار نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details