مندر کے پجاری کرشنا آنند پانڈے نے کہا کہ ہم لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے بھگوان وشوناتھ پر ماسک لگائے ہیں، جس طرح ہم سردیوں کے موسم میں مورتی پر گرم کپڑے ڈالتے ہیں اور گرمی میں مندروں میں اے سی لگاتےہیں، اسی طرح ہم نے بھگوان پر ماسک لگائے ہیں تاکہ عوام کورونا وائرس کے پھیلنے کے بارے میں آگاہ ہوجائیں ۔ اور بھگوان بھی اس وبا سے محفوظ رہیں۔
بھگوان کو بھی کورونا وائرس کا خوف
کورونا وائرس کی وبا کے خوف سے وارانسی میں پرلادیشور مہادیو مندر کے پجاری نے دیوتاؤں کی مورتی پر ماسک لگایا ہے اور عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مورتی کو ہاتھ نہ لگائیں۔
بھگوان بھی کورونا وائرس کے خوف سے محفوظ نہیں، شیو لنگ پر لگایا ماسک
پجاری نے لوگوں سے بھی درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے مورتی کو ہاتھ نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ مورتی کو چھونے لگیں گے تو یہ وائرس پھیل جائے گا اور زیادہ سے زیادہ لوگ انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ مندر کے پجاری اور عقیدت مند اپنے چہروں پر ماسک پہن کر پوجا اور آرتی کرتے ہوئے دیکھائی دیئے۔
واضح رہے کہ اب تک بھارت میں کورونا وائرس کے 40سے زائد مریضوں کی نشاندہی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عوام احتیاطی تدابیر کرنے میں مصروف ہے۔