ملک بھر میں شیعہ برادری نے نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا چہلم منایا۔ اتر پردیش کے مرادآباد میں بھی مجلس ماتم و رنج و غم کا اہتمام کیا گیا۔
مرادآباد: شیعہ برادری نے امام حسین کا چہلم منایا - مراد آباد کی خبریں
کووڈ 19 کی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے امام بارگاہوں عزاخانوں میں مرثیہ اور مجلس و ماتم برپا ہوا۔ حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق سڑکوں پر جلوس نہیں نکالا گیا بلکہ امام بارگاہوں میں عزاداروں نے امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا۔
شیعہ برادری نے امام حسین کا چہلم منایا
کووڈ 19 کی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے امام بارگاہوں اور عزاخانوں میں مرثیہ اور مجلس و ماتم برپا ہوا۔ حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق سڑکوں پر جلوس نہیں نکالا گیا بلکہ امام بارگاہوں میں عزاداروں نے امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا۔
نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت دس محرم کو دین اسلام اور انسانیت کو قائم رکھنے کے لئے ہوئی تھی۔ دس محرم سے چالیس دن کے بعد یعنی بیس صفر کو امام حسین کا چہلم منایا جاتا ہے۔