اردو

urdu

ETV Bharat / state

وسیم رضوی کو شیعہ وقف بورڈ کا چیئرمین نہیں بنایا جا سکتا: کلب جواد

سرکار کے ذریعہ راتوں رات شیعہ وقف بورڈ کے الیکشن کے اعلان اور وسیم رضوی کو دوبارہ چئیرمین بنائے جانے کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہاکہ، 'توہین قرآن کے مجرم وسیم رضوی کو دوبارہ شیعہ وقف بورڈ کا چئیرمین بنانے کے لیے سرکارکے کچھ افسران، پرانے متولی اور کچھ مولوی ایک بار پھر سرگرم ہیں۔'

shia cleric maulana kalbe jawad
مولانا سید کلب جواد

By

Published : Mar 27, 2021, 8:37 AM IST

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ، 'منظم سازش کے تحت اچانک آدھی رات کے وقت الیکشن کا اعلان کردیا گیا کیونکہ اگلے دن عدالت کو اس معاملے کی سماعت کرنی تھی۔ مگر سرکار کے الیکشن کرانے کے اعلان کے بعد عدالت نے بھی اس معاملے میں کوئی سماعت نہیں کی۔ سرکار نے آدھی رات کے وقت الیکشن کا اعلان کردیا تاکہ عدالت کوئی فیصلہ نہ لے سکے، یہ قابل مذمت اور افسوس ناک عمل ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

مولانا نے سخت رخ اپناتے ہوئے کہا کہ، 'یہ شخص ہماری قوم کے لیے مصیبت بن گیا ہے جس نے اوقاف کو تباہ و برباد کردیا ہے اور اب توہین قرآن کر رہا ہے۔ اب اگر یہ دوبارہ وقف بورڈ میں آتاہے تو اس کی ذمہ داری قوم پر بھی عائد ہوگی کیونکہ تقریباً 37 متولی وقف بورڈ کے الیکشن میں ووٹ دینے کے لیے مجاز ہوں گے۔ اگر یہ چئیرمین بنتا ہے تو پھر ان متولیوں کے نام شائع کیے جائیں گے جنہوں نے اس کا ساتھ دیاہے، تاکہ قوم ان کا بائیکاٹ کریں۔'

مولانا جواد نے ملت کے افراد اور علماء و ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ، 'وہ ان متولیوں پر دبائو بنائیں کہ وہ اس کا ساتھ نہ دیں۔ اگر ان متولیوں نے وسیم کا ساتھ دیا تو سمجھ لینا چاہیے کہ انہوں نے اس کے نظریات کی تائید کی اور وہ بھی توہین قرآن کے مجرم قرار پائیں گے۔ اس لیے قوم کے لوگ اور ذمہ دار علماء و ذاکرین ان متولیوں پر دبائو بنائیں تاکہ اس ملعون کا سوشل بائیکاٹ ہوسکے جس نے قرآن کے تقدس پر حملہ کیا ہے اور جو متولی قوم کے خلاف جاکر اس کو ووٹ دے، قوم کو چاہیے کہ اس کا بھی بائیکاٹ کرے۔'

مولانا نے کہا کہ، 'آج بھی سرکار کے بعض افسران، کچھ پرانے متولی، متعصب اور شرپسند تنظیمیں اس کا ساتھ دے رہی ہیں تاکہ دوبارہ اس کو چئیرمین بنایا جا سکے۔ اب اس کے خلاف مزید سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔'

مزید پڑھیں:

سر سید احمد خان کی برسی پر خصوصی رپورٹ

مولانا نے کہا کہ، 'شیعہ وقف بورڈ کا ممبر صرف شیعہ ہوسکتا ہے اور جب وسیم توہین قرآن کرکے مسلمان ہی نہیں رہاہے تو پھر یہ شیعہ وقف بورڈ میں کیسے آسکتا ہے؟ سرکار مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرے اور ایسے مرتد شخص کو مسلم ادارے کا ممبر نہ بننے دیا جائے ۔ ورنہ اس کے خلاف تحریک شروع کی جائے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details