اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: جہاں پر شیعہ - سنی اپنے اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرتے ہیں

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس کے دوسی پورہ علاقے میں ایک ایسی مسجد یا امام بارگاہ ہے، جو ایام محرم کے ابتداء سے ہی موضوع گفتگو رہتا ہے۔

shia and sunni both prayer this place in varanasi
جہاں پر شیعہ اور سنی دونوں اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرتے ہیں

By

Published : Aug 21, 2020, 10:36 PM IST

اس مسجد یا امام بارگاہ پر شیعہ اور سنی دونوں مکاتب فکر کے لوگ اپنا حق جتاتے ہیں، برسوں تک عدالت میں اس کے مقدمات چلے اس کے بعد دونوں مکاتب فکر کے لوگوں میں عدالت کے ذریعے صلح کرائی گئی۔ ایام محرم کے شروع ہونے سے قبل یعنی ذی الحجہ کی 29 تاریخ کو سنی مکتبہ فکر کے ذمہ دار مسجد کی چابی شیعہ مکتبہ فکر کے لوگوں کو سونپ دیتے ہیں تاکہ اہل تشیع حضرات یہاں اپنے طریقے سے محرم الحرام کے ایام میں مجالس کا اہتمام کرسکیں۔ یہ مسجد 12محرم تک شیعہ مکتب فکر کے ذمہ داروں کے زیرنگرانی رہتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس مسجد یا بارگاہ کی چابی کو مقامی تھانہ کے اعلی پولیس افسران کی موجودگی میں 29 ذی الحجہ کو شیعہ مکتبہ فکر کے ذمہ داروں کے حوالے کی جاتی ہے اور 12 محرم تک شیعہ برادری کے لوگ یہاں عزاداری کی محفل سجاتے ہیں، ماتم کرتے ہیں، تعزیہ داری کرتے ہیں اور غم حسین کے سلسلے میں مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سنی فریق کے ذمہ دار انیس الرحمٰن انصاری نے بتایا کہ، 'ایام عزا میں اس مسجد میں شیعہ مکتب فکر کے افراد حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے موقع پر مختلف پروگرام منعقد کرتے ہیں'۔

شیعہ اور سنی دونوں اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرتے ہیں

ایام محرم میں تاریخی تعزیہ رکھی جاتی ہے، 12 محرم الحرام تک مسلسل عزاداری کی مجالس اور نوحہ خوانی کی جاتی ہے۔'

شیعہ اور سنی دونوں اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرتے ہیں

مزید پڑھیں:

محرم الحرام کے لئے جاری گائیڈ لائن غیر آئینی: مولانا کلب جواد

شیعہ فریق کے گلزار علی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ، 'برسوں سے شیعہ حضرات یہاں پر ایام عزا میں نوحہ خانی، عزاداری اور تعزیہ داری کرتے ہیں۔ پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں امام بارگاہ کی چاپی سپرد کی جاتی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details