سہ روزہ شہنائی مہوتسو کے دوسرے دن ملک کے نامور فنکاروں نے شہنائی بجا کر استاد بسم اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہنائی بجا کر استاد بسم اللہ خان کو خراج عقیدت مرکزی وزارت برائے ثقافت کی جانب سے ہونے والے 'آزادی امرت مہوتسو' کے زیر اہتمام بنارس ہندو یونیورسٹی کیمپس میں میں سہ روزہ شہنائی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔
21 مارچ کے پروگرام میں دہلی سے آنے والے 3 فنکار دیا شنکر، وکاس بابو اور جگدیش پرکاش جبکہ اترپردیش سے فتح علی خان نے شہنائی بجاکر سامعین کو لطف اندوز کیا تھا۔
شہنائی بجا کر استاد بسم اللہ خان کو خراج عقیدت اس تین روزہ مہوتسو کے دوسرے دن شام ساڑھے چار بجے سے تقریبا چار گھنٹے پر مشتمل شہنائی کے پروگرام میں دہلی سے اشوک چورسیا، راجیندر پرسننا، ممبئی سے شلیش بھاگوت اور اتر پردیش سے چندر کانت پرساد نے شہنائی بجا کر استاد بسم اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔