اردو

urdu

ETV Bharat / state

چنمیانند و دیگر کے آواز کے نمونوں کی جانچ

سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیانند کے خلاف ریپ کیس کی جانچ ایس آئی ٹی کر رہی ہے۔

سابق مرکزی وزیر سوامی چنیمانند

By

Published : Oct 9, 2019, 11:51 PM IST

لکھنؤ کے فورنسک لیباریٹری میں پانچوں کی آوازوں کے نمونے لیے جائیں گے اور وائرل ویڈیو سے آواز کی جانچ کی جائی گی۔ آواز کے نمونے لینے کے لئے پانچوں کو لکھنؤ میں واقع لیباریٹری لے جانے کے لئے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کورٹ کی اجازت کی عرضی چار اکتوبر کو جیل انتظامیہ تک پہنچا دی گی تھی۔

ریپ کیس کی جانچ میں وائرل ویڈیو اہم ثبوت بتایا جا رہا ہے۔

ایس آئی ٹی کا دعوی ہے کہ جانچ کے دوران سابق مرکزی وزیر چنمیا نند، طالبہ اور تینوں نوجوانوں نے ویڈیو میں اپنی موجودگی کو قبول کیا ہے۔ فورنسک لیباریٹری کی جانچ میں بھی ویڈیو صحیح پائے گئے ہیں۔ ان میں ٹیمپرنگ یا ایڈیٹنگ کی بات سامنے نہیں آئی ہے لیکن جو آواز اس ویڈیو کلپ میں ہے وہ ملزموں کی ہی ہے اسے ثابت کرنے کے لئے ان کا وائس سیمپل ٹیسٹ ہونا ضروری ہے، تاکہ ایس آئی ٹی اپنی جانچ صحیح بتاتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپنا موقف رکھ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details