ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ حضور پور کے تحت سٹھارییہ بڑا گاؤں میں گزشتہ یکم جون کو ایک 7 سالہ معصوم بچی پرتما تواری بیت الخلا کے لئے باہر گئی تھی، بچی و اس کی دادی راج کماری کے مطابق پڑوس میں رہنے والا جسونت جو کہ وہاں پہلے سے موجود تھا بچی کو تنہا دیکھ کر اسے جھاڑیوں میں گھسیٹ کر لے گیا اور اس کے کپڑے پھاڑ کر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
بہرائچ: سات سالہ معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکت، ملزم فرار وہیں بچی کے رونے و چیخنے کے سبب وہ بچی کا گلا دبانے کی بھی کوشش کر رہا تھا، لیکن بچی کا رونے اور چیخنے کی آواز سن کر باغ سے لوٹ رہی دادی جھاڑیوں کی جانب گئی جہاں اس حادثے کو دیکھ کر وہ حیران ہو گئی۔
بچی کی دادی اپنی پوتی کے ساتھ پیش آنے والے اس شرمناک واقعہ سے بچانے اور ملزم پڑوسی جسونت کو پکڑنے کے لئے دوڑی لیکن وہ موقع سے فرار ہوگیا۔
معصوم بچی نے واقعے کے بارے میں گھر والوں کو بتایا، جس پر اہل خانہ نے اس کی شکایت تحریری طور پر تھانہ حضورپورکو دی۔ لیکن پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور ملزم اور اس کے اہل خانہ گھر چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔
معصوم بچی کے ساتھ ہوئے اس واقعے کے انصاف کے لئے والدین ضلع کپتان سمیت اعلی پولیس افسران کے دفتر کے جکر لگا کر انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اہل خانہ انصاف کے لیے در-در اس دفتر سے اس دفتر کا چکر کاٹ رہیں ہیں۔