علی گڑھ: دنیا کے مختلف ممالک کی طرح بھارت کی بیشتر ریاستوں میں بھی تمباکو نوشی مخالف عالمی دن ہر سال 31 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس موقعے پر تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں میں تمباکو نوشی سے ہونے والے نقصانات اور جان لیوا بیماریوں سے متعلق مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تمباکو کے استعمال سے صحت کے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرائی جا سکتی ہے جو تمباکو کے کسی بھی شکل میں استعمال کی حوصلہ شکنی کر سکتے ہیں۔
تمباکو نوشی مخالف عالمی یوم کے موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول میں منعقدہ پوسٹر سازی مقابلے میں مختلف عمر کے طلباء نے شرکت کی اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات کو نمایاں طور سے پیش کیا۔ دو زمروں یعنی ای پوسٹر سازی اور اسکول پوسٹر سازی میں فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
ای پوسٹر زمرہ میں محمد اشہب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شروتی گپتا دوسرے مقام پر اور ثنا نسیم اور نبا خان مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر رہیں۔ اسکول پوسٹر سازی کے زمرہ میں نعمان ناہید اور سیف نے اوّل انعام، راؤ یوسف اور کامران نے دوم اور وویک کمار اور اریب ہاشم نے مشترکہ طور سے سوم انعام حاصل کیا۔ انہیں انعامات اور اسناد سے نوازا گیا اور ان کے فن پاروں کی ڈینٹل کالج میں نمائش کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی جانکاری ہوسکے۔
World Tobacco Day تمباکو نوشی مخالف عالمی دن پر مختلف پروگرامز کا انعقاد - علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایس ٹی ایس اسکول
تمباکو نوشی مخالف عالمی دن پر ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ پیریڈونشیا و کمیونٹی ڈینٹسٹری کے پبلک ہیلتھ ڈینٹسٹری کے تحت تمباکو کے نقصان دہ اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے۔
تمباکو نوشی مخالف عالمی یوم پر مختلف پروگراموں کے انعقاد
یہ بھی پڑھیں:Menstrual Health Day in Aligarh علی گڑھ میں 'ماہواری ہیلتھ ڈے' کے موقع پر صحت بیداری کیمپ کا انعقاد
ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر آر کے تیواری نے کہا کہ تمباکو نوشی مخالف عالمی دن پر منعقدہ پروگرام میں لوگوں نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور تمباکو کے نقصانات سے واقفیت حاصل کی۔