اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرتاپ گڑھ: سات پولیس اہلکار لائن حاضر - پرتاپ گڑھ میں سات پولیس اہلکار لائن حاضر

اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران ضعیف مقبول (68) کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی جس کے سبب مشتعل لوگ پولیس کے خلاف کیس درج کرنے پر بضد ہیں۔ وہیں اس معاملے میں سات پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

seven policemen line hazir in pratapgarh uttar pradesh
پرتاپ گڑھ میں سات پولیس اہلکار لائن حاضر

By

Published : Sep 21, 2020, 5:16 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے ضلع کے تھانہ سانگی پور پولیس کے ذریعہ گذشتہ ہفتہ کی شب تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے بابو تارہ گاؤں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہوئی ضعیف کی موت کے معاملے میں سانگی پور ایس ایچ او سمیت سات پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کرکے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش دیویدی نے بتایا کہ سانگی پور پولیس ملزم کی تلاش میں تھانہ لال گنج کوتوالی علاقے کے بابو تارہ گاؤں میں گذشتہ شب چھاپہ مارنے گئی تھی، جہاں چھاپہ ماری کے دوران ضعیف مقبول (68)کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی جس کے سبب مشتعل لوگ پولیس کے خلاف کیس درج کرنے پر بضد ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تھانہ سانگی پور ایس ایچ پرمود کمار سمیت سات پولیس اہلکاروں کو لائن حاضر کرکے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تحقیقات کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ سمجھانے بجھانے پر اہل خانہ لاش کو دفن کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اہل خانہ کا الزام ہے کہ مقبول کی موت پولیس کی پٹائی سے ہوئی ہے جس کے پیش نظر مشتعل لوگوں نے وزیر اعلی کو میمورنڈم دے کر وقوعہ کی مجسٹریٹ تحقیقات کرانے، خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس درج کرنے، معاوضہ، ملازمت و اسلحہ لائسنس کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details