اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meerut Cold Storage Building Collapses: میرٹھ میں بوائلر پھٹنے سے سات مزدوروں کی موت،متعدد زخمی - میرٹھ میں بڑا حادثہ

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق ایم ایل اے چندر ویر کا کولڈ اسٹوریج بوائلر پھٹنے سےعمارت کی چھت گر گئی اور 40 سے زیادہ مزدور نیچے دب گئے۔بوائلر پھٹنے سے سات مزدوروں کی موت ہوگئی ہے۔

سات مزدوروں کی موت
سات مزدوروں کی موت

By

Published : Feb 24, 2023, 8:41 PM IST

سات مزدوروں کی موت

ریاست اترپردیش کے میرٹھ ضلع کے دورالا نامی علاقہ میں جمعہ کو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق ایم ایل اے چندر ویر کا کولڈ اسٹوریج بوائلر پھٹنے سےعمارت کی چھت گر گئی اور 40 سے زیادہ مزدور نیچے دب گئے۔بوائلر پھٹنے سے سات مزدوروں کی موت ہوگئی ہے،جبکہ متعدد مزدور زخمی ہیں۔ کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت مزدور کولڈ اسٹوریج میں کام کر رہے تھے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے واقع پر پہنچ کر پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

اس واقعہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے اور لوگوں نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کولڈ اسٹوریج کے مالک چندر ویر کو پولس نے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس دھماکے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

اس واقعہ نے مزدوروں کے تحفظ اور فیکٹریوں اور اسٹوریج کی سہولیات میں مشینری کی دیکھ بھال پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ موقع پر جمع مشتعل لوگوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اداروں میں کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرے۔

ریسکیو کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلایا گیا ہے ساتھ ہی حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک ٹیم بھی بنائی جا رہی ہے جو اگلے بارہ گھنٹوں میں اپنی رپورٹ انتظامیہ کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:بجنور: ملبے میں دبنے سے دو مزدوروں کی موت

ABOUT THE AUTHOR

...view details