اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar On Women Education مرادآباد میں خواتین کی تعلیم کے موضوع پر سمینار

مرادآباد کے دولرا دلپت گاوں میں واقع مدرسہ جامعہ عربیہ گلشن مصطفیٰ میں 'خواتین کے تعلیمی حقوق اور ان کی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار' کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمینار میں علمائے کرام نے خواتین کی تعلیم و ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مرادآباد میں خواتین کی تعلیم کے موضوع پر سمینار
مرادآباد میں خواتین کی تعلیم کے موضوع پر سمینار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 11:48 AM IST

مرادآباد میں خواتین کی تعلیم کے موضوع پر سمینار

مرادآباد:ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے دولرا دلپت گاؤں میں واقع مدرسہ جامعہ عربیہ گلشن مصطفیٰ میں خواتین کے تعلیمی حقوق اور ان کی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار' کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سمینار میں علمائے کرام نے خواتین کی تعلیم پر روشنی ڈالی۔

سمینار کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت پاک سے ہوا۔ اس موقع پر سمینار میں موجود علمائے کرام نے خواتین کی تعلیم ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج کے دورِ تعلیم میں خواتین بلند تر ہو رہی ہیں۔ افسران تعلیم حاصل کرنے کے بعد اور ہر شعبے میں اپنا پرچم لہرا رہی ہیں۔ خواتین کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ اگر خواتین تعلیم یافتہ ہوں تو وہ اپنے گھروں کے تمام مسائل حل کر سکتی ہیں، خواتین کی تعلیم سے ملکی اور بین الاقوامی ترقی میں مدد ملتی ہے۔ اس سے ملک کی معاشی ترقی اور جی ڈی پی میں اضافہ ہوتا ہے۔ خواتین کی تعلیم ایک اچھے معاشرے کی تعمیر میں معاون ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مدرسہ دارالعلوم رفیقیہ مظفرنگر میں طلبہ کیلئے اعزازی تقریب

مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی کامیابی کا راستہ تعلیمی میدان سے گزرتا ہے۔ ہر کسی کو تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔ مسلم خواتین تعلیم کے میدان میں ترقی کر رہی ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ اس لیے تمام والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details