ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیلوا کماری جے نے علی گڑھ ڈی ایم کا چارج سنبھالا - Appointment of new District Magistrate in Gorakhpur

اتر پردیش حکومت نے 18 آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ کیا ہے، جس میں تین اضلاع علی گڑھ، مظفر نگر اور گورکھپور میں نئے ڈسٹرک مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے۔

سیلوا کماری جے نے علی گڑھ ڈی ایم کا چارج سبھالا
سیلوا کماری جے نے علی گڑھ ڈی ایم کا چارج سبھالا
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 5:35 PM IST

علی گڑھ: نومنتخب ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے آج علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، سیلوا کماری علی گڑھ کی پہلی خاتون ضلع مجسٹریٹ بنی ہیں۔

in article image
سیلوا کماری جے نے علی گڑھ ڈی ایم کا چارج سبھالا
اطلاع کے مطابق اتر پردیش حکومت نے کچھ روز قبل 18 آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ کیا تھا، جس میں تین اضلاع علی گڑھ، مظفر نگر اور گورکھپور میں نئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے۔
سیلوا کماری جے نے علی گڑھ ڈی ایم کا چارج سبھالا


نومنتخب ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری نے آج چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے ضلع میں چلائی جانے والی اسکیمز 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' پر زور دیا جائے گا۔



مزید پڑھیں:Blinken's India visit: امریکی وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے مختلف امور پر بات چیت

وہیں انہوں نے کووڈ کنٹرول روم اور کلیکٹریٹ کا معائنہ کرنے کے بعد کووڈ کنٹرول روم اور کلیکٹریٹ کے ملازمین کو ضروری ہدایات دیں۔ معائنہ کے دوران سی ڈی او انکیت کھنڈلوال، کے علاوہ دیگر افسران اور ملازمین موجود رہے۔

واضح رہے ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ کا علی گڑھ سے مظفر نگر تبادلہ ہونے کے بعد سیلوا کماری نے علی گڑھ ضلع مجسٹریٹ کا چارج سنبھالا ہے۔ سیلوا کماری اس سے قبل مظفر نگر کی ضلع مجسٹریٹ تھی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details