اس اسکیم کے تحت نئے کاروبار کو لگانے اور کاروبار کو بڑھانے کے لئے 1 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کا قرض شرح سود پر دیا جائے گا۔
بارہ بنکی : ٹرم لون اسکیم میں اس سال 60 امیدواروں کا انتخاب مرکزی حکومت کی وراثت اسکیم کے تحت تربیت یافتہ افراد کو اس ٹرم لون میں ترجیح دی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی اقلیتی ترقی اور فائنانس لمٹیڈ کی ٹرم لون اسکیم 2007 سے بند ہے۔ لاک ڈاؤن کے نقصان کی بھر پائی کے لئے اقلیتی طبقوں کے لئے یہ ٹرم لون دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔
گزشتہ برس بھی اس اسکیم کا طئے ٹارگیٹ کے مطابق اس طبقے کے لوگوں مستعفید ہوئے تھے۔ رواں برس اس میں 60 امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔
اس کے لئے 18 برس سے زیادہ کا کوئی بھی فرد محکمہ اقلیتی بہبود سے جاری کی گئیں شرائط کو مکمل کرنے والا اقلیتی طبقے سے منسلک افراد اس اسکیم کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس کے بعد امیدواروں کے انتخاب کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی انٹرویو کے بعد کامیاب امیدواروں کو لون فراہم کرے گی۔