ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں گزشتہ روز نرس کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد ہسپتال میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی تعینات کر دیے گئے ہیں۔
غازی آباد ہسپتال کے آئیسو لیشن وارڈ میں سیکیورٹی سخت
غازی آباد ضلع ہسپاتل میں نرسوں کے ساتھ بد سلوکی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد آئیسو لیشن وارڈ میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
غازی آباد ہسپتال کے آئیسو لیشن وارڈ میں سیکیورٹی سخت
اس سلسلے میں غازی آباد ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ضلع میں 7 آئی سولیشن وارڈ اور قرریطنہ سینٹر ہے۔ جہاں ک سیکیورٹی کے لئے الگ سے تھانہ انچارج تعینات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک انسپکٹر دو ہیڈ کانسٹیبل بھی تعینات رہیں گے۔ اگر کوئی مریض بھاگنے کی کوشش کرتا ہے یا ڈاکٹروں کے ساتھ بد سلوکی کرتا ہے تواس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان سبھی سینٹر میں سی سی ٹی وی کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔