اردو

urdu

By

Published : Mar 9, 2021, 5:11 PM IST

ETV Bharat / state

آئین کے خلاف پولنے والوں پر کاروائی ہو: کانگریس

'سیکولرازم' ہمارے آئین کی اصل روح ہے۔ بی جے پی اگر آئین پر یقین رکھتی ہے تو اس کے خلاف بولنے والے وزیر اعلی پر کاروائی کرے یہ افسوسناک ہے کہ آج جو لوگ اقتدار میں ہیں، وہی لوگ ملک کے آئین کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

آئین کے خلاف پولنے والوں پر کاروائی ہو: کانگریس
آئین کے خلاف پولنے والوں پر کاروائی ہو: کانگریس

لکھنؤ: یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "بھارت کی تہذیب، ثقافت اور روایات کے لئے سیکولرازم بڑا خطرہ ہے، ہمیں اس پر قابو پانا ہوگا۔"


ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران یو پی کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کے چیئرمین شاہنواز عالم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوگی جی جس آئین کی حلف اٹھاتے ہیں، اسی کے خلاف بولتے رہتے ہیں۔

شاہنواز عالم نے کہا کہ "سیکولرازم ہمارے آئین کی اصل روح ہے۔ بھاجپا اگر آئین پر یقین رکھتی ہے تو اس کے خلاف بولنے والے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہٹا دے۔ ہہ افسوسناک ہے کہ آج جو لوگ مسند اقتدار پر ہیں، وہی ملک کے آئین کے خلاف لگاتار کام کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے لوگوں کے بیانات پر عدالت کو ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

ویڈیو
کانگریسی لیڈر شاہنواز نے بتایا کہ بی جے پی حکومت ایک طرف مشن شکتی کا دکھاوا کر رہی ہے وہیں دوسری جانب ریاست میں خواتین تحفظ سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ سرکار سے سماج کی خواتین پریشان ہیں۔ مہنگائی نے گھر کا بجٹ بگاڑ دیا ہے، جس میں سب سے زیادہ خواتین ہی متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی خواتین پرینکا گاندھی کی قیادت میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی سرکار بنانے میں مدد کریں گی۔ آج پورے ریاست میں جنگل راج قائم جہاں خواتین کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔ یہ سرکار جھوٹ اور ڈر کے بل بوتے چل رہی لیکن بہت دنوں تک اب نہیں چلنے والی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details