اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر: دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے نوئیڈا میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

By

Published : Apr 6, 2020, 9:43 AM IST

ڈپٹی کمشنر پولیس، لاء اینڈ آرڈر گوتم بدھ نگر آشوتوش دیویدی کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر، حکومت نے 14 اپریل 2020 تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں حکومتی سطح کے ساتھ۔ ساتھ مقامی سطح پر بھی تفصیلی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں کورونا سے دفاع اور عوامی صحت عامہ کے تحفظ کے لیے پانچ اپریل 2020 تک دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا، اب اس میں 30 اپریل 2020 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت لاک ڈاؤن کے دوران ممنوعہ تمام ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی، اس طرح کے تمام سیاسی، ثقافتی، مذہبی، کھیلوں سے متعلق نمائشوں، جلسوں ، جلوسوں اور دیگر تمام تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ جو شخص اس آرڈر کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details