جونپور:اترپردیش کے ضلع جونپور واقع ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے پروگرام میں ریاست کے مملکتی وزیر برائے اعلی تعلیمات رجنی تیواری نے بدھ کو کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی روزگاری کی فراہمی، شخصیت سازی اور افراد کی چہار رخی ترقی کا ضامن ہوگی۔ Rajni Tiwari On NEP 2020
یہاں یونیورسٹی احاطے میں 'قومی تعلیمی پالیسی:نفاذ، چیلنجز اور جامع حل‘موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کا آغاز ریاست کے اعلی تعلیمات کے مملکتی وزیر نے کیا۔ افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی رجنی تیواری نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی روزگار کی فراہمی، شخصیت کا ارتقاء اورافراد چہار رخی ترقی فراہم کرنے والی ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی بچے کو پڑھائی کے دباؤ سے آزاد کر کے اس کے ذہن کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرارہی ہے۔ اس پالیسی میں بے روزگاری کو دور کرنے کا فارمولہ محذوف ہے اس کے نتائج دور رس ہیں اور اس کا مستقبل شاندار ہے۔