ریاست اترپردیش کے رامپور میں کووڈ 19 کے دوسرے مرحلہ کی ٹیکہ کاری کے دوران محکمہ ضلع سماجی بہبود کے افسر جگت بھوشن شری واس نے کورونا کا ٹیکا لگوا کر کورونا کے خلاف جنگ کا پیغام دیا۔
وہیں دوسرے مرحلہ میں کورونا کا ٹیکا لگوانے کے لئے پہنچنے والے عمر رسیدہ افراد کا ہسپتال میں موجود صحتی عملے نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
دراصل کورونا وائرس سے نجات کے لئے ویکسنیشن کا عمل جاری ہے۔ آج دوسرے مرحلے میں کورونا ویکسین 60 برس سے زائد عمر کے بزرگ اور 45 سے 59 برس تک کے ڈائبٹیز، کینسر، امراض قلب، سانس کی بیماری، کڈنی اور لیور سمیت دیگر بیماریوں سے متاثر افراد کے لئے ٹیکا کاری کا آغاز کیا گیا۔