اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹرغائب، چوکیدارکے ذمہ پوری پی ایچ سی - پی ایچ سی

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی ایم پرسون دویدی نے قصبہ دنکور کے پرائمری ہیلتھ سینٹر چیتی اور خریلی حافظ کا اچانک دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر اوردیگر عملہ غائب ملے، صرف چوکیدارموجودتھا۔

ڈاکٹرغائب ،چوکیدارکے ذمہ پوری پی ایچ سی

By

Published : Jul 25, 2019, 12:06 AM IST

اسیسٹنٹ ضلع مجسٹریٹ کے معائنہ کے دوران بے ترتیبی اوربد نظمی پائی گئی. چيتي پی ایچ سی مکمل طور پربند پایا گیا۔کوئی بھی ڈاکٹر یا فارما سیسٹ موقع پر موجود نہیں ملا. صرف چوکیدار ہی موجود تھا۔

ڈاکٹرغائب ،چوکیدارکے ذمہ پوری پی ایچ سی
اس نے ایس ڈی ایم صدر کو بتایا کہ وہ کبھی کبھی مریضوں کو دوا دے دیتا ہے۔صدر ایس ڈی ایم کے معائنے کے لئے پہنچتے ہی چوکیدار نے عجلت میں تالے کھولے ۔یہاں نہ ڈاکٹر تھا اور نہ ہی مریض،حافظ پور کا بھی یہی حال تھا لیکن مریض موجود تھے۔ایس ڈی ایم صدر نے بتایا کہ ان ڈاکڑو ں اورفارماسیسٹوں کے خلاف کاروائی کے احکا م جاری کردیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details